Jamil Qamar Poetry In Urdu||Urdu Shayari By Jamil Qamar

Jamil Qamar Poetry In Urdu||Urdu Shayari By Jamil Qamar

 Jamil Qamar Poetry In Urdu

دِل کو نہ کسی شخص کے، دونیم کِیا کر

اِنساں ہے تو انسان کی تکریم کیا کر


جیون سے ترے مشکلیں ہو جائیں گی کافُور

لوگوں میں تُو آسانیاں تقسیم کیا کر


ہر پٙل تری اغیار کے عیبوں پہ نظر ہے

اپنی بھی خطائیں کبھی تسلیم کیا کر


عِزّت کا ہے طالب تو یہ اک بات سمجھ لے

تُو مُفلِس و نادار کی تعظیم کیا کر


لازِم ہے بٙشٙر کے لئے اوقات میں رہنا

قُدرت کے اُصولوں میں نہ ترمیم کیا کر


اِلہامِ محبت تُجھے بدلے میں مِلے گا

تُو عام سدا پیار کی تعلیم کیا کر


قدرت نے قمر تُجھ کو سُخنور ہے بنایا

دٙم توڑتی قدروں کی بھی تنظیم کیا کر

جمیل قمر

Post a Comment

0 Comments